وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹنےکے بعد عمران خان کا پہلا بیان سامنے آگیا

0

یوں تو پاکستان 1947 میں ایک آزاد ریاست بنا مگر تبدیلی اقتدارکی ایک بیرونی سازش کے خلاف آزادی کی ازسرنو جدوجہد کا آج نقطہ آغاز ہے، وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹنےکے بعد عمران خان کا پہلا بیان سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹنےکے بعد پہلا بیان سامنے آیا ہے۔

ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ یوں تو پاکستان 1947 میں ایک آزاد ریاست بنا مگر تبدیلی اقتدارکی ایک بیرونی سازش کے خلاف آزادی کی ازسرنو جدوجہد کا آج نقطہ آغاز ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ یہ کسی ملک کے عوام ہی ہوا کرتے ہیں جو اپنی خودمختاری اور جمہوریت کا تحفظ و دفاع کرتے ہیں۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی ہے جس کے بعد وہ ملک کے وزیراعظم نہیں رہے اور ساتھ ہی عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے اور پہلے مرحلے میں قومی اسمبلی سے استعفے دیے جائیں گے۔راجہ ریاض کا کہنا تھاکہ قیادت کے استعفے دینے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن ہم مستعفی نہیں ہوں گے جو لوگ مستعفی ہوں گے ان نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوجائےگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے گروپ کے ارکان کا مستعفی ہونےکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔دوسری جانب قومی اسمبلی سے استعفوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آگئے۔اراکین کی بڑی تعداد اسمبلی سے مستعفی ہونے کے حق میں نہیں لیکن شیخ رشید اورفواد چوہدری پارٹی کوسیاسی منظرنامے سے آؤٹ کرنےکیلئے متحرک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سے استعفے دینے کے معاملے پر تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی میں اختلافات سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق اراکین کی بڑی تعداد اسمبلی سے مستعفی ہونے کے حق میں نہیں لیکن شیخ رشید اورفواد چوہدری پارٹی کوسیاسی منظرنامے سے آؤٹ کرنےکیلئے متحرک ہیں۔اراکین کی رائے ہے کہ مستعفی ہوگئے تو نئی حکومت کو اہم تقرریاں اور قانون سازی پرکھل کرکھیلنےکا موقع ملے گا۔اراکین کا مؤقف ہے کہ اگرایسا ہوگیا توتحریک انصاف کو بطور سیاسی جماعت ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔دوسری جانب تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا آج بلایا گیا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان کیا ہے اور فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ کل وزیراعظم کے انتخاب کے بعد یہ عمل قومی اسمبلی سے شروع کیا جائے گا۔بن گئے ہیں

__________________________________________________________________

ایم کیو ایم کے ایڈمنسٹریٹر سے متعلق کوئی معاہدہ علم میں نہیں ؛ مرتضیٰ وہاب

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.