توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست غیر مؤثر قرار

0

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست غیر مؤثر قرار دے دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی حاضری کی فائل گم ہونے پر آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی۔چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی جس کے دوران عمران خان کی طرف سے وکلاء خواجہ حارث اور بیرسٹر گوہر عدالتِ عالیہ میں پیش ہوئے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے حاضری کی فائل گم ہونے پر ٹرائل کورٹ سے بھی رپورٹ طلب کر لی۔چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ حاضری کی فائل کی گمشدگی سے متعلق 10 دنوں میں رپورٹ پیش کریں۔واضح  رہے کہ سیشن عدالت  میں 18 مارچ کو خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کی حاضری کے دستخط والی فائل غائب ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔سیشن عدالت نے اس روز جوڈیشل کمپلیکس آمد پر عمران خان کے وارنٹ منسوخ کر دیے تھے۔

__________________________________________________________________

عمران خان کا 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.