عمران کی اپوزیشن کو وارننگ، عدم اعتماد کا سامنا کرنے کو تیار ہوں، ان کی ناکامی کے بعد جو کروں گا اس کیلئے تیار ہیں

0

میلسی( نمائندہ اردو خبریں۔ سٹی رپورٹر۔ قاسم شاہ۔ دانیال ہاشمی بیورو چیف وجاوید ہاشمی سے)وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب صوبہ کا بل قومی اسمبلی  میں لانے اور 500 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خون کے آخری قطرے تک کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی‘تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کو تیار ہوں لیکن ڈاکوئوں کا یہ گلدستہ یاد رکھے کہ عدم اعتماد کی کی ناکامی کے بعد جو میں ان کے ساتھ کروں گا یہ اس کیلئے بھی تیار رہیں ‘.

یورپی یونین کے سفیر نے پاکستان کو روس کے خلاف ووٹ دینے کا خط لکھا ، اس سے میرا سوال ہے کہ کیا اس نے ہندوستان کو بھی ایسا خط لکھا تھا‘کیا ہم غلام ہیں کہ جو آپ کہیں اس پر عمل کریں‘دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساتھ دینے پر کیانیٹونے ہماراشکریہ اداکیا‘ کیا کشمیر میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور مظالم پر یورپی یونین نے انڈیا سے رابطہ توڑا؟

تجارت بندکی ؟ بھارت پر تنقید کی ؟ہم غیرجانبدارہیں اورسب سے دوستی چاہتے ہیں‘آج تک ہماری حکومت کے دور حکومت میں کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا اور اگرکسی نے ڈرون حملے کی کوشش کی تو فضائیہ سے کہوں گا کہ اسے مار گرا ئے‘قوم مزید ٹیکس دے تو ان سے وعدہ ہے کہ یہ ٹیکس ان کو ریلیف دینے پر خرچ کریں گے، لندن میں بیٹھے بھگوڑے سے رقم پاکستان واپس آئے تو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آدھی کر دیں گے.

 روس یوکر ائن جنگ میں کسی کا ساتھ نہیں دیں گے اور امن قائم کرنے میں سب کا ساتھ دیں گے۔ اتوار کو میلسی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کیلئے قومی اسمبلی میں آئینی بل لائیں گے‘ عوام اس پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا اصل چہرہ بھی دیکھ لیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نیٹو کا ساتھ دیا، میں اقتدار میں ہوتا تو کبھی ساتھ نہ دیتا، اس جنگ سے پاکستان کو 80ہزار جانوں، 100ارب ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان ہوا، قبائلی علاقہ اجڑ گیا، یورپی یونین بتائے کہ کیا اس نے ہمارا شکریہ ادا کیا.

 وزیراعظم نے سوال کیا کہ جب بھارت نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے خلاف کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی تو کیا یورپی یونین نے ہندوستان سے تجارت ختم کی، تعلقات منقطع کئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم کسی سے دشمنی نہیں ، سب سے دوستی چاہتے ہیں، روس، امریکہ، چین اور یورپ سب سے دوستی ہے، ہم غیر جانبدار ہیں، ہم کسی کیمپ میں نہیں ہیں۔

__________________________________________________________________

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.