بھارت میں سوشل میڈیا پر طالبان کی حمایت کرنا جرم بن گیا 

0

بھارت میں سوشل میڈیا پر طالبان کی حمایت کرنا جرم بن گیا 

بھارت کے صوبے آسام کے 11 اضلاع میں 14 افراد کو مبینہ سوشل میڈیا پوسٹس میں افغانستان پر قبضے کے بعد طالبان کی حمایت کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ اب تک پولیس نے آسام کے 11 اضلاع سے 14 افراد کو حراست میں لیا ہے جن میں ہیلا کنڈی سے تعلق رکھنے والے ایم بی بی ایس کے طالب علم کو بھی گرفتار کیا ہے جو تیز پور میڈیکل کالج میں زیر تعلیم ہے۔گرفتار ہونے والوں میں آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (اے آئی یو ڈی ایف) کے رہنما فضل کریم قاسمی بھی شامل ہیں۔پولیس کی جانب سے گرفتاری کے بعد انہیں پارٹی کے جنرل سیکریٹری کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں گرفتار ہونے والے 14 افراد میں آسام پولیس کا ایک کانسٹیبل بھی شامل ہے۔

عہدیدار کا کہنا ہے کہ ان افراد میں سے کچھ نے براہ راست طالبان کی حمایت کی جبکہ کچھ نےطالبان کی حمایت نہ کرنے پر بھارت اور مقامی میڈیا پر تنقید کی ہے، اس سے فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے۔ گرفتار افراد کو بھارت کے انسداد دہشت گردی کے قانون کی خلاف ورزی کے الزامات کے تحت حراست میں لیا گیا۔

___________________________________________________

گلبدین حکمت یار کی بھارت کو وارننگ

کابل سے غیرملکیوں کا انخلا، اقوام متحدہ کے 2 خصوصی طیاروں کی اسلام آباد آمد

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.