کراچی میں مبینہ طور پر نوجوان لڑکی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی

0

کراچی میں نوجوان لڑکی پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق ہو گئی۔میڈیا رپورٹس

کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پہلوان گوٹھ میں پیش آیا جہاں لڑکی جھلس کر جاں

بحق ہو گئی۔بھائی نے الزام عائد کیا ہے کہ سوتیلی ماں اور بھائی نے پٹرول چھڑک کر

بہن کو آگ لگائی ہے۔پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق کوئی رابطہ نہیں کیا گیا جب

کہ معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔

اسی حوالے سے اسپتال زرائع کا کہنا ہے خاتون 31 جولائی کو برنس وارڈ لائی گئی۔

خاتون 70 فیصد جھلس گئی تھی،6 گھنٹے بعد دم توڑ گئی تھی۔کنول جاوید کی بہن

عائشہ جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مدد کی اپیل

کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ۔انہوں نے مزید بتایا بہن

کو پٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی تھی جس سے اس کا 65 فیصد جسم جھلس گیا تھا۔

دوسری جانب گذشتہ روز شیخوپورہ میں سائنرجی کیمیکل انڈسٹری نزدمنڈیالی ٹال

پلازہ لاہور روڑ پر انڈسٹری میں آگ لگ گئی، آگ لگنے سے 4 فیکٹری ملازم جھ

گئے،زخمیوں کو میوہسپتال لاہور منتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں

سائنرجی کیمیکل انڈسٹری نزدمنڈیالی ٹال پلازہ لاہور روڑ پر انڈسٹری میں آگ لگ

گئی،آگ سٹیم لائن پھٹنے کی وجہ سے لگی جو بجلی کی تاروں اور پھر مشنری تک

پھیل گئی، آگ لگنے سے 4 فیکٹری ملازم جھلس گئے، ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی

فائر فائٹنگ ٹیم نے موقع پرپہنچ کر آگ پر قابو پا کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔

آگ سے جھلسنے والے ملازموں کو ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے طبی امداد دیتے

ہوئے میوہسپتال لاہور منتقل کردیا،جھلسنے والوں میں محمد اعجاز، محمد احمد، عرفان

اور محمد اصغر شامل ہیں،آگ لگنے اور بلڈنگ گرنے سے تقریبا 1 کروڑ مالیت

کا نقصان ہوا جبکہ بروقت آگ پر قابو پا کر تقریبا 5 کروڑ مالیت کی مشنری اور سامان

کو محفوظ کر لیا۔

___________________________________________________

کرونا کی ڈیلٹا سے بھی زیادہ خطرناک قسم کا انکشاف

پاکستان کا پہلا وائرل میم نیلام ، گوجرانوالہ کا شہری لکھ پتی بن گیا

نور مقدم قتل کیس،عدالت نے ملزم ظاہر جعفر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل

بھیجنے کا حکم دے دیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.