لاہور میں اپنی ذمہ داری پر کورونا ویکسین لگوانے کے حلف نامے لیے جانے لگے

0

لاہور میں اپنی ذمہ داری پر کورونا ویکسین لگوانے کے حلف نامے لیے جانے لگے

ویکسین سنٹر کے عملے نے ہر شخص سے انگریزی میں حلف نامہ لینا شروع کردیا جس کے مطابق اگر کسی بھی شخص کو ویکسین سے ری ایکشن ہوا تو اس کا ذمہ دار وہ خود ہوگا طبی عملہ، محکمہ صحت اور حکومت نہیں ہوگی۔ یہ حلف نامہ 40 سال اور اس سے کم عمر افراد سے لیا جارہا ہے۔ جو لوگ پڑھے لکھے نہیں ان سے دستخط کی بجائے حلف نامے پر انگوٹھے لگوائے جارہے ہیں۔ ویکسین لگوانے افراد نے اس حلف نامے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس ویکسین کے مضر اثرات ہیں تو پہلے بتانا چاہیے تھا اور تشہیر کرنی چاہیے تھی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق ایکسپو سنٹر اب شام 6 بجے کی بجائے رات 8 بجے تک کھلا رہے گا۔ ڈرائیو تھرو پر آج بھی ویکسینیشن کا عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

___________________________________________________

نوازشریف ہمارے پیسے واپس کریں اور جہاں مرضی چلے جائیں

غیر قانونی تجاوزات  کے متعلق سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ

 وزیراعظم کا امریکہ کو صاف انکار ، دو ٹوک اعلان 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.