جناح بیراج پر آج رات سات لاکھ کیوسک پانی کا ریلا گزرنے کا امکان ہے جس کے باعث لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کیلئے اعلانات کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق میانوالی میں جناح بیراج پر اس وقت چار لاکھ 75 ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے اور ہر 10 منٹ بعد پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آج رات ایک سے دو بجے کے درمیان جناح بیراج سے سات لاکھ کیوسک کا ریلا گزرنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے 47 موضع جات متاثر ہوسکتے ہیں۔ حکام کی جانب سے کچےکے تمام موضع جات کے مکینوں کو خطرے کے پیش نظر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے لیے اعلانات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ میانوالی کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ریسکیو 1122کی ٹیمیں بھی کشتیوں سمیت کچے کے علاقے میں پہنچ گئی ہیں۔
__________________________________________________________________
میانوالی میں 7 لاکھ کیوسک کا ریلا گزرنے کا امکان، آبادیاں خالی کرنے کیلئے اعلانات کرادیے گئے