پاکستان میں فائزر صرف مخصوص افراد کو لگا رہے ہیں

0

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس فائزر ویکسین کی تعداد محدود ہے اس لیے یہ مخصوص افراد کو لگائی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ویکسی نیشن سینٹر کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پمز میں رش کم ہونے کی وجہ ویکسی نیشن سینٹر بڑھا دیے ہیں، پاکستان میں ویکسی نیشن سینٹر کی تعداد 1700 تک پہنچ چکی ہے جسے 4 ہزار تک لے جانے کا ہدف ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ درجنوں ممالک میں چین کی ویکسین لگائی جارہی ہے، ہمارے ملک میں فائزر ویکسین کی محدود تعداد ہے اس لیے یہ مخصوص افراد کو لگائی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حج پر جانے والوں اور بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والوں کو بھی فائزر لگائی جائے گی، اس کے علاوہ پاک ویک ویکسین بھی عوام کو لگ رہی ہے، ہرملک پسند کی ویکسین لگائے گا تو اس سے پوری دنیا کو نقصان ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ویکسین لگوانی چاہیے ، اسلام آبادویکسین لگوانے کی تعداد میں سرفہرست ہے ، قومی اہمیت کا کام شروع کرنے پر اسلام آبادچیمبر مبارکبادکامستحق ہے۔اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے ایوان صنعت وتجارت کو ویکسین کے حوالے سے تعاون کا کہا ہے جب کہ مالز میں ویکسین کا آغاز اچھا ہے کیونکہ مالز کا کاروبار بہت متاثر ہوا ہے، کاروبار کھولنا چاہتے ہیں اس لیے چاہتے ہیں ملک میں ویکسی نیشن کا عمل تیز ہو، کورونا ویکسین کی رجسٹریشن میں اضافہ ہوا ہے، اسلام آباد رجسٹریشن اور ویکسین لگوانے کے حساب سے نمبر ون شہر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا ویکسین کی رجسٹریشن میں اضافہ ہوا ہے، پسند کی ویکسین کا مسئلہ صرف پاکستان نہیں ہر جگہ ہے، دنیا میں سب سے زیادہ کورونا ویکسین چین سے ایکسپورٹ ہورہی ہے۔ خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے بیرون ملک جانے اور آنے والوں کو درپیش پریشانی دور کر دی، مسافروں کی سہولت کے لیے اب مسافروں کو جُزوی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری ہوگا۔میڈیا ذرائع کے مطابق حکومت نے بیرون ملک جانے آنے والوں کے لیے جُزوی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے اجرا کا فیصلہ کیا ۔ این سی اوسی نے جُزوی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے اجرا کی منظوری دی۔

___________________________________________________

بیرون ملک جانے اور آنے والوں کے لیے خوشخبری، بڑی پریشانی دور کردی گئی

وفاقی حکومت سندھ کیساتھ زیادتی کر رہی ہے ، کہتے ہیں سندھ تو ہمارا ہے ہی نہیں ، ناصر حسین شاہ

وزیر ہوابازی کے ایک بیان نے پی آئی اے کا اربوں روپے کا نقصان کر دیا

آئندہ مالی سال 22-2021ء کے بجٹ کے خدوخال سامنے آگئے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.