جنوبی کوریا میں شہریوں کو کورونا کی ایسی ویکسین لگادی گئی کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

0

جنوبی کوریا کے شہر اُلسان کے ایک جنرل ہسپتال میں 91 افراد کو کورونا سے بچاؤ کی زائد المیعاد فائزر ویکسین لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق 26 اگست سے 2 ستمبر تک 91 افراد کو ایسی فائزر ویکسین لگائی گئی جس کی معیاد 25 اگست کو ختم ہو چکی تھی۔ شہر کی انتظامیہ نے اس ہسپتال میں موجود ویکسین کی تمام خوراکوں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

اُلسان شہر کی انتظامیہ نے بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے کوریا کے تمام مراکز کو اس حادثے کی اطلاع دے دی ہے۔ جن 91 لوگوں کو زائد المیعاد ویکسین لگائی گئی ہے ان پر کسی بھی قسم کے منفی رد عمل کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ان افراد کو مزید تین ہفتے کے بعد دوبارہ ویکسین لگائی جائے گئی۔

____________________________________________________________

کورونا کی صورتحال پھر بگڑنے لگی ، وفاقی حکومت نے 24 شہروں پر سخت پابندیاں عائد کر دیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.