نذیر چوہان پر مقدمہ، جہانگیر ترین گروپ نے بڑا فیصلہ کرلیا 

0

 نذیر چوہان پر مقدمہ، جہانگیر ترین گروپ نے بڑا فیصلہ کرلیا 

جہانگیر ترین گروپ نے نذیر چوہان کےخلاف مقدمے کےاندراج کی شدید مذمت کرتےہوئے مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے 31 مئی کو ہونے والے  اجلاس میں مقدمے کے اندراج کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

یاد رہے کہ ترجمان جہانگیر ترین گروپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نذیر چوہان پر مقدمہ حکومت کیلئے ایک نئے بحران کو جنم دینے کے مترادف ہے،شہزاد اکبر کی جانب سے نذیر چوہان پر مقدمے کا اندراج قابل مذمت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مسئلہ تھا تو اسے بات چیت کے ذریعے بھی حل کیا جا سکتا ہے، شہزاد اکبر فوری طور پر مقدمہ واپس لیں اور بات چیت کے ذریعے معاملات کو حل کریں۔واضح رہے کہ شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کے خلاف لاہور کے تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کروایا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ نذیر چو ہان نے ایک پروگرام میں مجھ پر بے بنیاد الز امات عائد کیے ۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

مجھے کام کرنے کا موقع دیں یا میں گھر بیٹھ جاتا ہوں، شہباز شریف کا نواز شریف کو پیغام

ستر 70 فیصد آبادی کو ویکسین لگے بغیر کورونا ختم نہیں ہو گا‘ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا

جہانگیر ترین گروپ کے خلاف گھیرا تنگ، اہم رہنما پر گرفتاری کے بادل منڈلانے لگے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.