پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں ایونٹ کی پسندیدہ اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کو شکست دے کرلاہور قلندرز پہلی بار چیمپئن بن گئی۔
- قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے کر پی پی ایس ایل میں ہر بار دل جیتنے والی لاہور قلندرز نے اس بار شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں ٹرافی بھی جیت لی۔ پی ایس ایل کے چیمپئن کا تاج اپنے سر پر سجالیا۔لاہور قلندرز کے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پی ایس ایل میں 11 میں سے 10 میچز جیتنے والی ملتان سلطانز 138 رنز ہی بناسکی۔