بھارت نے پاکستان کیخلاف اپنے سب سے بڑے ٹوٹل کا ریکارڈ برابر کردیا

0

بھارت نے ایک روزہ کرکٹ میں پاکستان کے خلاف اپنے سب سے بڑے ٹوٹل کا ریکارڈ برابر کردیا۔

ایشیا کپ 2023ء کے 9ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف 2 وکٹ پر 356 رنز بنائے، ویرات کوہلی نے 122 اور کے ایل راہول نے 111 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

گرین شرٹس کی بولنگ لائن بھارت کے صرف اوپنر کو ہی آؤٹ کرسکی، کپتان روہیت شرما 56 اور شبمن گل 58 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

پاکستان اگر یہ میچ جیت گیا تو یہ پاکستان کا سب سے بڑے ہدف کا کامیاب تعاقب ہوگا، گرین شرٹس نے گزشتہ برس مارچ میں آسٹریلیا کے خلاف 349 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔

بھارت نے اس سے قبل 2005 میں 6 میچوں کی سریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں جو ویشاکا پٹنم میں کھیلا گیا تھا، نے 9 وکٹ پر 356 رنز بنائے تھے۔

میچ کی خاص بات وکٹ کیپر بیٹر مہندر سنگھ دھونی کے شاندار 148 رنز تھے، دیگر کھلاڑیوں میں وریندر سہواگ نے 74 اور راہول ڈریوڈ نے 54 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

بھارتی سرزمین پر کھیلی گئی اس سیریز کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ ابتدائی 2 میچز میں کامیاب رہنے والی گنگولی الیون اپنے آخری 4 میچ انضمام الحق الیون سے ہار گئی تھی۔

__________________________________________________________________

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.