بھارت کشمیر پریمیئر لیگ کیخلاف روتا دھوتا آئی سی سی کے پاس جا پہنچا

0

بھارتی کرکٹ بورڈ کشمیر پریمیئر لیگ کے خلاف روتا دھوتا آئی سی سی کے پاس

پہنچ گیا، پاکستان کے نجی ایونٹ کو منظور نہ کرنے کا مطالبہ کردیا، کرکٹ کی

گورننگ کونسل کے پاس فل ممبر ممالک کے معاملات میں مداخلت کا کوئی اختیار ہی

نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی نیندیں

اڑا رکھی ہیں، 6 اگست سے شیڈول ایونٹ میں شرکت کیلئے تیار غیرملکی پلیئرز کو

ڈرانے دھمکانے کے بعد اب بی سی سی آئی روتا دھوتا آئی سی سی کے پاس جا پہنچا

ہے، ایک کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی بورڈ نے آئی سی سی سے

درخواست کی ہے کہ وہ کشمیر پریمیئر لیگ کو کسی صورت منظور نہ کرے کیونکہ

ایک مقامی ایونٹ میں غیرملکی کھلاڑیوں کو شامل کیا جارہا ہے جس سے اس کے

انٹرنیشنل ٹورنامنٹ ہونے کا تاثر دنیا بھر میں جارہا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کے پاس کسی بھی ڈومیسٹک ایونٹ کی منظوری کا اختیار

ہی نہیں ہے، اس کی منظوری صرف وہ فل ممبر ممالک دیتے ہیں جہاں پر وہ ایونٹ

کھیلا جارہا ہے ۔ یاد رہے کہ بی سی سی آئی پہلے ہی غیر ملکی کھلاڑیوں کو خبردار

کرچکا ہے کہ جو بھی پلیئر کشمیر لیگ میں حصہ لے گا وہ باغی تصور کیا جائے گا۔

___________________________________________________

وزیراعظم کا ملک بھر میں دبئی اور نیویارک کی طرز کی اونچی عمارتیں بنانے کا فیصلہ

مکمل لاک ڈاﺅن سے ملکی معیشیت تباہ نہیں کرسکتے.عمران خان

بھارت میں کورونا وائرس کی قسم ”ڈیلٹا“کی تباہ کاریاں جاری

ترک صدر طالبان کا رویہ مسلمانوں والا نہیں، افغانستان سے قبضہ ختم کریں، افغانستان میں جنگ کا خدشہ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.