بھارت: دو ٹرینوں میں ہولناک تصادم، 233 افراد ہلاک، 900 سے زائد زخمی

0

بھارتی ریاست اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں دو مسافر اور ایک مال بردار ٹرینوں کے درمیان ہوئے ہولناک حادثے میں مرنےوالوں کی تعداد 233 ہو گئی، 900 سے زائد زخمی ہیں۔

سیکڑوں افراد اب بھی متاثرہ بوگیوں میں پھنسےہوئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کولکتہ سے چنئی جانے والی مسافر ٹرین کی12 سے 15 بوگیاں اتر کر دوسرےٹریک پرگر گئیں۔

دوسرےٹریک پر موجود ایک اور مسافر ٹرین متاثرہ بوگیاں سے ٹکرا گئی، ایک مال بردار ٹرین بھی حادثے کی زد میں آئی۔_

__________________________________________________________________

پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.