بھارت: مسلمان مخالف فلم دیکھتے ہوئے نوجوانوں کے ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے

0

کشمیری پنڈتوں کی کہانیوں پر مشتمل مسلمان مخالف فلم ’دا کشمیر فائلز‘ کی تھیٹر میں نمائش کے دوران مسلمان نوجوانوں نے ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگادیے۔ 

فلم کی ریلیز کے بعد جہاں کچھ لوگوں کی جانب سے اسے پسند کیا جارہا ہے،  وہی کچھ لوگوں کی جانب سے اسے پروپگینڈا قرار دیا جارہا ہے اور فلم ساز پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔ 

ان کی جانب سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس فلم کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو ہدف بنایا جارہا ہے۔ 

بھارتی ریاست تلنگانا کے ضلع عادل آباد میں جب ایک تھیٹر میں فلم کی نمائش جاری تھی اس وقت وہاں کچھ نوجوانوں نے ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے بلند کیے۔ 

بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں چند لوگوں کے درمیان بحث و مباحثہ سنا جاسکتا ہے، جبکہ ایک شخص دوسرے کے ساتھ مار پیٹ بھی کر رہا ہے۔ 

دوسری جانب یہ بتایا جارہا ہے کہ فلم کے دوران دو نوجوانوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیے تھے جس کے بعد یہ تمام صورتحال پیدا ہوئی تھی۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق تھیٹر اسٹاف نے پولیس کو طلب کیا تو اس سے قبل ہی وہاں ناخوشگوار صورتحال پیدا کرنے والے افراد بھاگ نکلے۔ 

ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے متعلق کسی طرح کی کوئی درخواست بھی موصول نہیں ہوئی ہے جبکہ یہ تمام واقعہ ماحول کو خراب کرنے کی کوشش دکھائی دے رہا ہے۔ 

__________________________________________________________________اپنی جماعت سے انحراف کے دو طرح کے نتائج ہو سکتے ہیں، چیف جسٹس پاکستان

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.