بھارتی فضائیہ کا ابھینندن ورتھمان کو جَلد ریٹائر کرنے کا فیصلہ

0

بھارتی ایئر فورس کی جانب سے مگ 21 سکواڈرن ابھینندن ورتھمان  کو جَلد ہی ریٹائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق  بھارتی فضائیہ نے اپنے لڑاکا طیارے MiG-21 کے اسکوارڈن ابھینندن کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی فضائیہ کی جانب سے یہ فیصلہ سابق ونگ کمانڈر، حالیہ گروپ کیپٹن 39 سالہ ابھینندن ورتھمان کے پاکستان کے ہاتھوں پکڑے جانے کے تین سال بعد سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مگ 21 کے 4 اسکوارڈنز میں سے نمبر 51 اسکواڈرن، ابھینندن 30 ستمبر کو ریٹائر ہو جائے گا جبکہ باقی تین مگ 21 سکواڈرن بھی زیادہ دیر تک فورس کا حصہ نہیں رہیں گے اور اِنہیں 2025 تک مرحلہ وار ریٹائرڈ کر دیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ برسوں کے دوران بھارتی فضائیہ کے کئی لڑاکا طیارے گر کر تباہ ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ 27 فروری 2019ء کو پاکستان ایئر فورس کے بہادر جوانوں نے بغیر کسی نقصان کے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی طیارے مِگ21 سمیت ایک اور طیارہ مار گرایا تھا اور ونگ کمانڈر ابھینندن کو زندہ حالت میں حراست میں لے لیا گیا تھا۔

__________________________________________________________________

ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل ملکہ برطانیہ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

خاتون جج کو دھمکی: عمران خان کی کل پیشی، سرکلر جاری

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.