بھارت کا فیٹف گرے لسٹ کا معاملہ سیاسی بنانے کا اعتراف،پاکستان کا سخت ردِعمل 

0

بھارت کا فیٹف گرے لسٹ کا معاملہ سیاسی بنانے کا اعتراف،پاکستان کا سخت ردِعمل 

بھارتی وزیر خارجہ نے فیٹف کو پاکستان کے خلاف سیاسی طور پر استعمال کرنے کا اعتراف کرلیا ہے جس پر پاکستان کی جانب سے سخت ردِعمل دیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی بیان سے اس کی اصلیت عیاں کر دی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف میں بھارتی منفی کردار سے متعلق پاکستان کا موقف کو درست ثابت کیا۔

بھارت ایف اے ٹی ایف کو سیاست کا شکار کرکے اس کے کردار کو گھٹا رہا ہے۔انہوں نے کہا بھارتی بیان اہم تکنیکی فارم کو تنگ نظر سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کو ثابت کرتا ہے۔ایکشن پلان پر عمل کے دوران پاکستان تعمیری انداز میں ایف اے ٹی ایف سے رابطے میں ہے۔

ترجمان نے مزید کہا پاکستان کی پیشرفت پر بھارت بھونڈے ذرائع سے شک ظاہر کرنے کا ہر ممکن طریقہ اختیار کرتا ہے جبکہ ماضی میں پاکستان بار بار بھارت کے نقلی کردار کو عالمی برادری کے سامنے لاتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے حالیہ اعتراف کو بھی ایف اے ٹی ایف کے نوٹس میں لایا جائے گا۔پاکستان مناسب ایکشن کے لیے صدر ایف اے ٹی ایف سے رابطے پر غور کر رہا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے اعتراف کیا کہ بھارت کی کوشش سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ میں رہا۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے شنکر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں رکھنا مودی حکومت نے یقینی بنایا، بھارتی کوششوں کے باعث ہی پاکستان گرے لسٹ میں ہے ۔

_______________________________

 کیا چودھری نثار پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ہے؟

کراچی کے اسپتالوں میں جگہ ختم ہونے لگی

سندھ میں کورونا کی چوتھی لہر ، مراد علی شاہ نے خبردار کردیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.