جولائی میں مہنگائی مزید بڑھے گی عوام تیارہو جائے،عمران خان

0

اسلام آباد (اردوخبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جولائی میں مہنگائی میں مزید اضافہ  کیا جائے گا، جولائی میں جوایل این جی آنی تھی وہ نہیں آرہی، باہر سے فیول یا کوئلہ خرید نے کیلئے حکومت کے پاس وسائل نہیں ، اگر پی ٹی آئی دور میں مہنگائی تھی تو پھر ہماری حکومت کیوں گرائی؟ ہمیں حکومت میں رہنے دیتے۔
انہوں نےکہا کہ عالمی سازش کے تحت ایک حکومت آئی، جس کے خلاف عوام سڑکوں پر نکلی ہوئی ہے، حکومت میں 60فیصد لوگ ضمانت پر ہیں،یہ تجربہ کار لوگ سمجھے جاتے تھے انہوں نے مہنگائی اور معیشت کیلئے پلان لے کر آنا تھا، دونوں خاندان تین سال سے ملک پر حکومت کرتے رہے، ہمارے تین سال تنقید کہ مہنگائی بہت لوگ پس گئے ہیں، انہوں نے مہنگائی کنٹرول کرنے کی بجائے خود کو این آراو دے کر اپنے 11سو ارب کے کیسز معاف کروا لیے ہیں،میں لوگوں کو کہہ رہا تھا ان کا واحد مقصد حکومت میں آکر این آراو دینا تھا، لوگوں کو غصہ یہ ہے کہ آپ نے لوگوں کو کہا کہ مہنگائی بہت زیادہ ہے، مہنگائی مارچ کیئے، لیکن اب لوگ سڑکوں پر نکل رہے ہیں لوگ اب پوچھنا چاہتے ہیں کہ کون سی قیامت آگئی کہ دو ماہ میں سب کچھ آسمان پر چلا گیا، معیشت ، روپیہ اسٹاک مارکیٹ بھی نیچے آگئی، انڈسٹری گروتھ اور کنسٹرکشن سیکٹر کی وجہ سے 55لاکھ نوکریاں دیں، ٹیکسٹائل سیکٹر میں گروتھ ہوئی۔

لیکن کیا ہوا؟ گروتھ مستحکم تھی، زراعت اور فصلوں میں گروتھ ہورہی تھی، لیکن کون سی قیامت آگئی کہ سب کچھ نیچے چلا گیا، بے روزگاری بڑھتی جا رہی ہے، قوم اگر باہر نکل مظاہرے کررہی ہے تو آپ ڈنڈا استعمال کرنے کی بجائے ان کی بات سنیں، کہاں گئی بجلی؟ ہمارے دور میں لوڈشیڈنگ نہیں تھی، کراچی میں جس گرمی میں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے؟ کیا وجہ لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی ہے؟ایل این جی اور کوئلے پر پلانٹ لگائے، ساہیوال جیسی جگہ پر کوئلے پر پلانٹ بنایا، جس نے بھی ساہیوال پلانٹ لگایا اس کو جیل میں ڈالنا چاہیے، کراچی سے کوئلہ آتا ہے، نتیجہ یہ ہے پلانٹ چل نہیں رہے، سوال یہ ہے کہ بیرون ملک اور غداروں سے مل کر سازش کی، آج لوگ سوال پوچھ رہے ہیں، تو آپ کہتے ہیں عمران خان اور پی ٹی آئی نے کیا ہے، اگر ہم نے مہنگائی کی تھی پھر ہمیں حکومت میں رہنے دیتے،ہم آئی ایم ایف پروگرام کررہے تھے، ہمارے اوپر بھی پریشر تھا، کورونا بھی ہوا، انرجی کی قیمتیں اوپر گئیں، اس کے باوجود پاکستان سب سے زیادہ سستا ملک تھا، بجلی کنٹریکٹ انہوں نے سائن کیے تھے لیکن ہم نے پیٹ کاٹ کر پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمت نہیں بڑھنے دی، سوا دومہینوں میں جتنی قیمتیں ہمارے ساڑھے تین سال میں نہیں بڑھیں، آٹا، گھی، ڈیزل پیٹرول اور بجلی کو دیکھ لیں، ابھی بجلی کے بل آنے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم سے اپیل ہے کہ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، جمہوریت، آئین قانون احتجاج کا حق دیتا ہے، قیمتیں کم کرنے کی بجائے لوگوں پر دہشت پھیلا رہے ہیں، سازش کرکے ملک میں بحران پیدا کیا گیا ہے، کوئی مفت مدد نہیں کرتا قومی سلامتی کو داؤ پر لگائیں گے، جولائی میں مہنگائی میں مزید اضافہ جائے گا، جولائی میں ایل این جی آنی تھی اب نہیں آرہی، باہر سے فیول یا کوئلہ خرید لیں گے ان کے پاس وسائل نہیں ہیں، قوم کو کہتا ہوں کہ 2جولائی ہفتہ کی شام کو پرامن تاریخی احتجاج کریں گے،ملک بھر میں شہر شہر پرامن احتجاج کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.