عمران خان کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

0

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتیں پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی گئیں۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ عدالت میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف پی ٹی آئی مارچ میں توڑ پھوڑ کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔

عمران خان آج عدالت میں پیش نہ ہوئے اور ان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔

عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر لی۔

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں مقدمہ نمبر 501، 500، لوہی بھیر میں مقدمہ نمبر 593، تھانہ کورال میں مقدمہ نمبر 1078 اور تھانہ سہالہ میں مقدمہ نمبر 462 درج ہے۔

__________________________________________________________________

پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 15 نشستوں پرکامیابی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.