وزیرداخلہ شیخ رشید نے کوئٹہ دھماکہ دہشتگردی قرار دے دیا،وفاقی دارالحکومت کی سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

0

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کوئٹہ دھماکہ دہشتگردی قرار دے دیا،وفاقی دارالحکومت کی سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کوئٹہ دھماکہ دہشتگردی قرار دے دیا اور وفاقی دارالحکومت کی سیکورٹی

ہائی الرٹ کر دی گئی  وزیر داخلہ شیخ رشید نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مشہور سرینا

ہوٹل کے قریب ہوئے دھماکے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نجی ہوٹل میں چینی سفیر

بھی قیام کر رہے ہے تاہم دھماکے کے وقت ہوٹل میں موجود نہیں تھے۔

واقعے کے حوالے سے وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق

یہ دہشت گردی کا واقعہ ہے، واقعے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ 2 سے 3 گھنٹوں میں سامنے آ جائے

گی۔ وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے دشمن پاکستان کیخلاف سازشیں کرنے میں مصروف ہے، منصوبہ

بندی کے تحت دہشت گردی کی لہر آ رہی ہے۔

دیگر شہروں میں بھی دہشت گردی کے واقعات ہو سکتے ہیں، اسلام آباد، کراچی، لاہور اور راولپنڈی

میں دہشت گردی کے تھریٹ موجود ہیں، کراچی میں کچھ دہشت گرد پکڑے بھی گئے ہیں۔

 دھماکہ کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ پر ہوا۔ ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کی جانب سے بتایا

گیا ہے کہ دھماکہ کوئٹہ کے  فائیو اسٹار ہوٹل سیرینا کے پارکنگ میں ہوا۔ اس ہوٹل میں وی آئی پی

شخصیات، غیر ملکی مہمان قیام کرتے ہیں۔ دھماکہ سیرینا ہوٹل کی پارکنگ میں ہوا جس کے نتیجے میں

کئی گاڑیوں تباہ ہو گئیں اور آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ تاہم سیرینا ہوٹل کی عمارت کو

کچھ نہیں ہوا ہے-

دھماکے کی آواز دور دراز کے علاقوں میں بھی سنی گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں آخری اطلاعات تک

4 افراد شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں

اورر امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں۔ زخمی افراد کو فوری ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، سیکورٹی

فورسز نے بھی علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ واقعے کے بعد کوئٹہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

کر دی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.