(ایران-افغانستان) ریلوے لائن کا افتتاح،افغانستان یورپ سے منسلک ہوجائےگا

0

All Aboard! Afghanistan, Iran Open First Rail Link

(ایران-افغانستان) ریلوے لائن کا افتتاح، افغانستان یورپ سے منسلک ہوجائےگا۔ حسن روحانی۔

ایران اور افغانستان کے درمیان 130 کلومیٹر طویل ہرات خواف ریلوے لائن کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا، ایران کے ساتھ ریلوے سروس شروع ہونے سے افغانستان یورپی ممالک سے بھی منسلک ہو جائے گا۔

ریلوے لائن کی افتتاحی تقریب سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ہرات خواف ریلوے سے افغانستان یورپی ممالک سے منسلک ہو جائے گا اور افغانستان کو بہت جلد چاہ بہار ریلوے سے بھی جوڑا جائے گا۔

اس موقع پر افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ علاقائی رابطوں کے لیے ریلوے پروجیکٹ ایران اور افغانستان کی انتھک کوششوں اور لگن کا نتیجہ ہے۔

یہ پروجیکٹ مستقبل میں معاشی خوشحالی کا ذریعہ بنے گا، تمام علاقائی ممالک کو معاشی منصوبوں کے لیے ایسے ہی عزم اور تعاون کی ضرورت ہے، پچھتر ملین ڈالر کے ہرات خواف ریلوے پروجیکٹ کا آغاز 2007 میں ہوا تھا۔

ایران اور افغانستان ریلوے لائن

ایران اور افغانستان ریلوے لائن کا افتتاح

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.