ایرانی صدارتی انتخاب، ابراہیم رئیسی کامیاب

0

ایرانی صدارتی انتخاب، ابراہیم رئیسی کامیاب

ایران میں تیرہویں صدارتی انتخابات میں امیدوار ابراہیم رئیسی کامیاب ہوگئے، انہیں واضح برتری حاصل ہے۔

ایرانی وزارتِ داخلہ کے مطابق اب تک 90 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے، انتخابات میں 28 اعشاریہ 6 ملین افراد نے حقِ رائے دہی استعمال کیا۔

ایرانی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ صدارتی امیدوار ابراہیم رئیسی نے 17 اعشاریہ 8 ملین ووٹ حاصل کیئے ہیں، محسن رضائی نے 3 اعشاریہ 3 ملین ووٹ حاصل کیئے۔

امیر حسین غازی زادے نے 1 ملین سے زیادہ ووٹ حاصل کیئے ہیں، جبکہ عبدالناصر ہمتی نے 2 اعشاریہ 4 ملین ووٹ حاصل کیئے ہیں۔

ایرانی صدارتی دوڑ میں شامل 4 امیداروں میں سے 3 امیدواروں نے قدامت پسند امیدوار ابراہیم رئیسی کو جیت کی مبارک باد دے دی ہے۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے بھی بغیر نام لیئے جیتنے والے امیدوار کو مبارک باد پیش کر دی۔

ایران کے واحد اصلاح پسند صدارتی امیدوار عبدالناصر ہمتی نے قدامت پسند امید وار ابراہیم رئیسی کو پیغام میں جیت کی مبارک باد دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امید ہے کہ ان کی حکومت قوم کے لیے سکون اور خوش حالی لائے گی۔

دیگر 2 صدارتی امیدواروں محسن رضائی اور امیر حسین غازی زادے ہاشمی نے بھی ابراہیم رئیسی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے مسائل کےحل کے لیے ابراہیم رئیسی مضبوط اور مقبول حکومت بنائیں گے۔

سبکدوش ہونے والے اعتدال پسند صدر حسن روحانی نے ابراہیم رئیسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ‘میں لوگوں کو ان کی پسند پر مبارکباد دیتا ہوں، میری سرکاری مبارکباد پر مبنی پیغام بعد میں جاری کرے گی لیکن ہم جانتے ہیں کہ اس انتخاب میں کس کو کافی ووٹ ملے اور آج عوام نے کس کو منتخب کیا’۔

ایران میں تیرہویں صدارتی انتخابات کے نتائج کا باضابطہ اعلان آج شام تک متوقع ہے۔

___________________________________________________

 وزیراعظم کا امریکہ کو صاف انکار ، دو ٹوک اعلان 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.