کیا چودھری نثار پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ہے؟

0

 کیا چودھری نثار پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ہے؟

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے چودھری نثار علی خان سے متعلق انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ چودھری نثار علی خان کا معاملہ جو اب تک معلق رہا، وہ اب سرگرم ہو گئے ہیں۔ چودھری نثار علی خان نے دوستوں کو بُلا کر مشاورت بھی شروع کر دی ہے جبکہ وہ اپنے حلقے میں چھوٹے چھوٹے سیاسی اجتماع بھی کر رہے ہیں۔

ہارون الرشید نے کہا کہ چودھری نثار علی خان کو یہ ادراک ہو گیا ہے کہ اُن کا بہت سارا وقت رائیگاں رہا ہے۔ وہ اس مخمصے میں تھے کہ اگر میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوتا ہوں تو کیا ہو گا؟ ہارون الرشید نے کہا کہ چودھری نثار سوچتے تھے کہ اُن کا مسلم لیگ ن سے ایک تعلق رہا ہے تاہم اب سارے اشارے یہی ہیں کہ چودھری نثار علی خان پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں گے لیکن اُن کی شمولیت الیکشن کے قریب ہو گی۔

اور اُس کی وجہ اُن کا ایک تجزیہ ہے جس سے میں نے نتیجہ اخذ کیا، اُن کا کہنا ہے کہ شہباز شریف والا آپشن نہیں ہو سکتا۔ یعنی اُن کا تعلق صرف اور صرف شہباز شریف سے ہے ، مریم نواز کے ساتھ اُن کا گزارہ نہیں ہو سکتا جبکہپرویز رشید نے بھی انہیں ٹکٹ دینے کی مخالفت کی تھی۔ یہ سارے لوگ اُن کے مخالف ہیں، وہ شہباز شریف کے ساتھ چل سکتے تھے، لیکن شہباز شریف کو تو اُن کا اپنا خاندان قبول کرنے کو تیار نہیں ہے، وہ آزاد کشمیر الیکشن کی انتخابی مہم کے لیے بھی نہیں گئے۔

اُن کا کہنا ہے کہ میرا بیانیہ قبر تک میرے ساتھ جائے گا کہ مصالحت کے ساتھ سیاست ہو سکتی ہے، نفرت کے ساتھ نہیں ہو سکتی۔ چودھری نثار علی خان کے ساتھیوں نے انہیں مشورہ یہی دیا ہے کہ آپ کے پاس پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کے علاوہ دوسرا کوئی آپشن نہیں ہے۔ عمران خان نے انہیں وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی تھی۔ وہ اگر آئیں گے تو مسلم  لیگ ن سے اور بھی بہت سے اور لوگ بھی اُن کے ساتھ آئیں گے، اس لیے بھی کہ مسلم لیگ ن والے اقتدار سے دور نہیں رہ سکتے ۔

___________________________________________

کراچی کے اسپتالوں میں جگہ ختم ہونے لگی

سندھ میں کورونا کی چوتھی لہر ، مراد علی شاہ نے خبردار کردیا

مرتضیٰ وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی ،حلیم عادل شیخ نے بڑا اعلان کردیا  

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.