عمران نیازی کی امریکی حکومتی عہدیداروں سے ملاقات سازش ہے یا مداخلت؟

0

 وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی امریکی حکومتی عہدیداروں سے ملاقات سازش ہے یا مداخلت؟ قوم جاننا چاہتی ہے؟ اپوزیشن سے امریکیوں کی ملاقات کو سازش کہنے والا اپوزیشن میں جاکر امریکیوں سے کیوں مل رہا ہے؟ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکی حکومتی عہدیداروں سے ملاقات سازش ہے یا مداخلت، عمران نیازی قوم کو جواب دیں۔

انہوں نے کہا کہ الہان عمر سے ملاقات میں کون سی امریکی سازش پر بات ہوئی، قوم جاننا چاہتی ہے؟ اپوزیشن سے امریکیوں کی ملاقات کو سازش کہنے والا اپوزیشن میں جاکر امریکیوں سے کیوں مل رہا ہے؟  کون سی سازش تیار ہو رہی ہے؟ واضح رہے امریکی رکن کانگریس الہان عمر نے تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ کا دورہ کیا،جہاں پرامریکی رکن کانگریس الہان عمر نے چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شیریں ماری، زلفی بخاری، شہبازگل بھی موجود تھے۔ بھارت میں ہندوتوا نظریے اور مسلمانو ں پراس کے تباہ کن اثرات بارے گفتگو کی گئی۔ امریکی رکن کانگریس الہان عمر نے کہا کہ ایک عرصے سے آپ سے ملاقات کی خواہاں تھی، اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئے عمران خان نے قابل قدر قیادت پیش کی، دنیا بھر میں اسلامو فوبیا کے خلاف آوازیں بلند ہورہی ہیں، اسلامو فوبیا سے متعلق قانون امریکی پارلیمان میں لایا جا رہا ہے،مذہبی امتیاز اور مسلمانوں کے خلاف تعصب کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے، دنیا میں اسلامو فوبیا کے خلاف آواز بننے پر عمران خان کی مشکور ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی سابق وزیراعظم عمران خا ن نے کہا کہ الہان عمر کی آمد کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہیں، الہان عمر کا اسلامو فوبیا کے انسداد کا علم اٹھاناقابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد مسلمانوں کو انتقامی مہم کا نشانہ بنایا گیا، شدت پسندی اور دہشتگردی کو اسلام سے جوڑا گیا۔ہندوستان میں نسل پرستی کا جِن بوتل سے نکال دیا گیا ہے۔ ہندوستان میں نفرت کا رخ مسلمانوں کی جانب موڑا جا رہا ہے۔بھارت میں ہندوتوا نظریات کا پھیلاؤ خطرے کی گھنٹی ہے۔

__________________________________________________________________

اقبال محمد علی مرحوم کے تذکرے پر رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو آبدیدہ ہوگئیں

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کو فارغ کرنے کا فیصلہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.