سابق وزیر اعظم عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں گرفتار کرنے کے لیے اسلام آباد پولیس زمان پارک لاہور پہنچ گئی
لاہور(اردو خبریں مانیٹرننگ ڈیسک )پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔اسلام آباد پولیس کے ساتھ لاہور پولیس کے اہلکار بھی موجود ہیں۔اس موقع پر اسلام آباد پولیس نے کہا کہ ہم عدالت کے حکم سے زمان پارک آئے ہیں، عمران خان توشہ خانہ کیس میں عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔اسلام آباد پولیس کو عمران خان کی رہائش گاہ کے اندر جانے سے روکا جا رہا ہے۔اسلام آباد پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ ایس پی کی سربراہی میں آئے ہیں، ہمارے ساتھ پولیس فورس بھی موجود ہے، ہمیں لاہور پولیس کی معاونت بھی حاصل ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری اور سینیٹر اعجاز چوہدری بھی زمان پارک پہنچ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کر لاہور پہنچی ہے۔عمران خان کی گرفتاری کی وجہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے جاری کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق عمران خان کو توشہ خانہ ریفرنس کیس میں عدالتی حکم پر گرفتار کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق عمران خان کو مکمل قانونی تقاضے پورے کر کے گرفتار کیا جائے گا۔اس سے قبل 28 فروری کو اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری کارروائی کے کیس میں عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے تھے۔عمران خان بار بار بلانے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے۔عمران کی گرفتاری کی کوشش حالات خراب کر دیگی: فواد چوہدری (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر حکومت کو خبردار کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کی کوئی بھی کوشش حالات کو شدید خراب کر دے گی
__________________________________________________________________