پی ایس ایل سیون کے 10ویں میچ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 43 رنز سے شکست

0

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے 10ویں میچ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 43 رنز سے شکست دے دی۔ 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 230 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 186 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

گلیڈی ایٹرز کے اوپنر احسن علی نے 50 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، تاہم ٹیم کے لیے کارگر ثابت نہ ہوسکی۔ 

ان کے علاوہ محمد نواز 47 اور جیمز فولکنر 30 رنز بنا کر دیگر نمایاں بیٹرز رہے۔ 

اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان نے 28 رنز کے عوض 5 اہم وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست کی اہم وجہ بن گئے۔  

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 

یونائیٹڈ کے بیٹرز نے اننگز کے آغاز سے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز کی درگت بنانا شروع کردی۔ 

پہلے ایلکس ہیلز اور پال اسٹرلنگ اور پھر اس کے بعد کولن منرو اور اعظم خان نے رنز کے انبار لگائے۔ 

کولن منرو نے 72، اعظم خان 65، پال اسٹرلنگ 58 اور ایلکس ہیلز نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔ 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد نواز 2 وکٹیں لے کر نمایاں بولر رہے جبکہ شاہد آفریدی اور جیمز فولکنر نے ایک ایک وکٹ لی۔ 

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کولن منرو کو شامل کیا گیا ہے جبکہ شاداب خان کی قیادت میں میدان میں اترنے والی اس ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں ایلکس ہیلز، پال اسٹرلنگ، آصف علی، اعظم خان، مبشر خان، فہیم اشرف، محمد وسیم، حسن علی اور وقاص مقصود شامل تھے۔ 

اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں واپسی ہوئی ہے جبکہ جیمز وینس اور عبدالبنگلزئی بھی گلیڈی ایٹرز کا حصہ تھے۔ 

سرفراز احمد کی کپتانی میں اترنے والی اس ٹیم میں احسن علی، بین ڈکیٹ، افتخار احمد، محمد نواز، جیمز فاکنر، سہیل تنویر اور نسیم شاہ شامل تھے۔ 

__________________________________________________________________

وزیرِ اعظم عمران خان چین کے 4 روزہ دورے پر روانہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.