اسلام آباد یونائیٹڈ ایک رن سے کامیاب، کراچی کنگز پلے آف مرحلے سے باہر

0

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں ایک رن سے شکست کے بعد پلے آف مرحلے سے باہر ہوگئی۔ 

اسلام آباد یونائیٹڈ کے 192 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم 190 رنز بناسکی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے۔ 

میچ میں کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔ 

اسلام آباد یونائیٹڈ کے تقریباً تمام ہی بلے بازوں نے اس بڑے ٹوٹل میں اپنا حصہ ڈالا تاہم کپتان شاداب خان 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ 

ان کے علاوہ فہیم اشرف نے 29، آصف علی نے 28، ایلکس ہیلز نے 25، اعظم خان نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔

کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم 2 وکٹیں لے کر نمایاں بولر رہے، جبکہ میر حمزہ، کرس جورڈن، عمید آصف، جورڈن تھامسن نے ایک ایک وکٹ لی۔ 

ایونٹ کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 42 رنز سے شکست دی تھی۔

کراچی کنگز کی ٹیم کپتان بابر اعظم، شرجیل خان، جو کلارک، جورڈن تھامپسن، محمد نبی، صاحبزادہ فرحان، قاسم اکرم، عماد وسیم، کرس جورڈن، عمید آصف اور میر حمزہ پر مشتمل تھی۔ 

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کپتان شاداب خان، رحمان اللہ گرباز، ایلکس ہیلز، محمد اخلاق، آصف علی، اعظم خان، حسن علی، لیام ڈاسن، فہیم اشرف، وقاص مقصود اور ذیشان ضمیر شامل تھے۔

__________________________________________________________________

علی وزیر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ تیسری مرتبہ موخر

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.