فلسطینیوں پر اسرائیل مظالم، بلوچستان حکومت کا بڑا اعلان ، سب صوبوں پر بازی لےگئے
بلوچستان حکومت کا کل صوبے بھر میں ‘ یوم یکجہتی فلسطین’ منانےکا اعلان
حکومت بلوچستان نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کل صوبے بھر میں’ یوم یکجہتی فلسطین’ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بلوچستان حکومت کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کل صوبے بھر میں فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کا دن منایا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق اظہاریکجہتی کے دن فلسطینیوں کی سیاسی اوراخلاقی حمایت کا بھرپور مظاہرہ کیا جائےگا۔
دوسری جانب غزہ پراسرائیلی بمباری سے اب تک 10 ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر اور کئی محلے اجڑگئے جبکہ سینکڑوں بچے بے یارو مددگار ہوگئے ۔ بے گھرفلسطینی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پرمجبور ہیں جب کہ اکثرعلاقوں کی بجلی بند کردی گئی ہے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
احساس پروگرام دنیا کے 4 بڑے پروگراموں میں شامل ہونے پر وزیراعظم کی اپنی ٹیم کو مبارک باد
امیر جماعت اسلامی کا اسرائیل کے خلاف جمعہ 21مئی کو ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان
اسرائیلی فورسز کے غزہ میں 60فضائی حملوں میں 10فلسطینی شہید ، میڈیا رپورٹس
فلسطینیوں مضبوط رہو،اللہ تمہارے ساتھ ہے ، باکسر عامر خان
اسرائیل کے فلسطینیوں پر جارحانہ حملے ، او آئی سی کا اجلاس آج ہوگا