اسرائیل کے فلسطینیوں پر جارحانہ حملے ، او آئی سی کا اجلاس آج ہوگا

0

اسرائیل کے فلسطینیوں پر جارحانہ حملے:اسلامی ممالک کی سربراہی تنظیم او آئی سی کا اجلاس آج ہوگا

اسرائیل کے فلسطینیوں پر جارحانہ حملوں اور قتل عام پراسلامی ممالک کی سربراہی

تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا او آئی سی کا ہنگامی اجلاس سعودی

عرب کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے جس میں فلسطین کے معاملے پر غور ہو گا.

اس سے قبل اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی نے اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت

کرتے ہوئے اسرائیلی حملوں کو بنیادی انسانی حقوق اور اخلاقیات کے خلاف اقدام

قرار دیا اس سے پہلے اقوم متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہونے والا اجلاس امریکہ نے

ملتوی کرا دیا تھا اور اسرائیل نے اس سے فائدہ اٹھا کر غزہ پر مزید بمباری کی اور

ان حملوں سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی.

دنیا بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں لندن میں فلسطین کے

حق میں بڑی تعداد میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور فلسطینی پرچم تھامے

مظاہرین نے اسرائیلی سفارتخانے کی جانب مارچ کیا. لندن میں فلسطین کی حمایت میں

ہونے والے مظاہرے میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگ شریک ہوئے ان مظاہروں

میں اسرائیل کے بائیکاٹ کا مطالبہ بھی کیا گیا واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نماز جمعہ

کی ادائیگی کے دوران اسرائیلی فوج نے مسجد الاقصی میں گھس کر 300 سے زائد

نمازیوں کو زخمی کردیا تھا جس کے بعد سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے.

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ملک بھر میں آج سے پبلک ٹرانسپورٹ بحال کردی گئی

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد تک اضافے کی تجویز

پاکستان خطے میں سب سے سستا پٹرول فروخت کرنے والا ملک بن گیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.