اسرائیل کی کھلی دہشت گردی، بین الاقوامی میڈیا کی بلڈنگوں کو تباہ کر دیا

0
اسلام آباد (اردو خبریں ما نیٹرنگ ڈیسک)  اسرائیل کی کھلی دہشت گردی، بین الاقوامی میڈیا کے دفاتر پر حملہ۔ تفصیلات کے مطابق فلسطین میں اپنی کھلی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معصوم فلسطینیوں کو شہید کرنے والے اسرائیل نے اب بین الاقوامی میڈیا پر بھی حملے شروع کر دیے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے صہیونی ریاست کے بربریت بے نقاب کرنے پر حواس باختہ اسرائیلی فورسز نے غزہ میں واقع بلند و بالا عمارت کا حملہ کر دیا۔
اسرائیل نے غزہ میں واقع ایسوسی ایٹڈ پریس، الجزیرہ اور دیگر میڈیا ہاوسس کے دفاتر والی بلند و بالا عمارت میزائل داغ کر تباہ کر دی، تاہم اس حملے میں تاحال سی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تباہ ہونے والی عماعت الجلا ٹاو غزہ کی بلند ترین عمارتوں میں سے ایک تھا۔
عمارت کے مالک کا کہنا ہے کہ انہیں اسرائیلی فوج کا فون آیا ہے کہ عمارت جس میں متعدد اپارٹمنٹس اور دفاتر بھی شامل ہیں پر میزائل حملہ کیا جائے گا۔ اسرائیلی فوج نے ایک گھنٹے کا الٹی میٹم دیا جس کے بعد ہنگامی طور پر عمارت کو خالی کروا لیا گیا۔ دوسری جانب غیر ملی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم میں دن بدن شدت آ رہی ہے۔
غزہ میں صہیونی کے فضائی حملوں میں شہادتوں کی تعداد 137 تک پہنچ گئی ہے، اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کی وجہ سے غزہ میں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں جبکہ ہزاروں خاندان بے گھر ہوگئے ہیں۔ نہتے فلسطینی اسرائیلی توپ خانے کے حملوں سے بچنے کے لیے اقوام متحدہ کے اسکول میں پناہ لے رہے ہیں۔ غزہ کے شمال مشرقی علاقوں میں اسرائیلی حملوں کے پیش نظر شہریوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے غزہ کی سرحد پر فوج بھیجنا شروع کر دی ہے اور خبردار کیا ہے کہ وہ زمینی آپریشن شروع کر سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی اپیل کے باوجود اسرائیل وزیراعظم نے حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب حماس نے اسرائیلی شہر اشکلون پر راکٹوں سے حملہ کیا جس میں 6 اسرائیلی اور ایک غیر ملکی شہری مارا گیا۔
اسرائیل میں عرب آباد کاروں اور یہودیوں میں بھی جھڑپیں ہوئی جس کے بعد 400 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسرائیل کے اندر بھی مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان شدید کشیدگی ہے اور جگہ جگہ جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد قابض فورسز نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے فلسطینی مسلمانوں کو گرفتار کرلیا جبکہ جھڑپوں میں درجنوں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
خیال رہے کہ اقوام متحدہ نے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس اتوار کو طلب کرلیا ہے، اسرائیلی اور فلسطین کے لیے امریکی مندوب ہادی عمر بھی مصالحت کے لیے تل ابیب پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ اسرائیل کے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم عید کے روز بھی تھم نہیں سکے تھے۔ غزہ میں عید کے روزبھی اسرائیلی حملے ہوئے جس کے نتیجے میں مزید31 فلسطینی شہید ہو گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.