آج تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونا مشکل ہے

0

فاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونا مشکل ہے ، چاہتے ہیں سارے معاملے پر بحث کی جائے۔ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا معاملے کو پارلیمان میں پیش کریں گے اور بحث کرائیں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر معاملے میں خود ملوث ہیں تو ظاہر ہے دھمکی آمیز مراسلہ نہیں دیکھیں گے، ایسے کئی لوگ ہیں جو انجانے میں اس سازش کا شکار ہو رہے ہیں، کوشش کریں گے ایسے محب وطن ایم این ایز کو صورتِ حال سمجھا سکے، اسپیکر نے فیصلہ کرنا ہے بریفنگ ان کیمرا کریں گے یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ سفارتکاروں سے ملاقات کرتے رہے سارے ثبوت موجود ہیں، ملاقاتوں کی جگہیں، اوقات اور گفتگو کیا ہوئی سب ثبوت موجود ہیں، ملک سے باہر جو ملاقاتیں ہوئیں ان کے بھی ثبوت موجود ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کیلئے قانونی ٹیم مشاورت کر رہی ہے، سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ تحریک عدم اعتماد ہونے تک اجلاس ملتوی نہیں کریں گے، ہمارا مقصد قومی اسمبلی اجلاس میں تاخیر کرنا نہیں ہے، ہمارا مقصد اسمبلی میں موجود ارکان کو صورتِ حال سے آگاہ کرنا ہے، حلف کے مطابق وزیر اعظم عمران خان مراسلہ پبلک نہیں کر سکتے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تاریخ کسی کو نہیں معاف نہیں کرتی، چاہتے ہیں کہ ہر ایم این اے ووٹ ڈالتے وقت سوچے وہ کیا کر رہا ہے، طریقہ کار کی وجہ سے حلف کی روح متاثر نہیں ہونی چاہیے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ آج تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونا مشکل ہے،اجلاس ملتوی بھی کیا جا سکتا ہے۔ایجنڈے کے چوتھے پوائنٹ پر پہنچیں گے تو ووٹنگ بھی ہو جائے گی۔ووٹنگ سے پہلے امریکی خط پر بحث ہو گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.