نکاح کرنا سنت ہے ، متھیرا نے ملالہ کو کھری کھری سنا دی

0

نکاح کرنا سنت ہے ، متھیرا نے ملالہ کو کھری کھری سنا دی

اداکارہ اور میزبان متھیرا نے ملالہ یوسفزئی کے شادی کے حوالے سے دئیے گئے بیان پر ردعمل دیا ہے کہ نکاح کرنا سنت ہے، میں خود بھی ماڈرون ہوں مگر اپنے بچوں کوہمیشہ نکاح کرنے پر زور دوں گی۔

 اداکارہ متھیرا نے انسٹاگرام اکاونٹ پرسٹوری میں کہا ہے کہ مجھے ووگ میگزین کے  کاور پر ملالہ کی تصویر پسند آئی۔ پھر انہوں نے ملالہ یوسفزئی کو مینشن کرتے ہوئے لکھا براہ کرم ہمیں اپنی نئی نسل کو شادی کرنے کی ترغیب دینے کی کوشش کرنی چاہئے اور یہ بھی بتانا ہے کہ نکاح کرنا سنت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نکاح صرف کاغذات پر دستخط کرنا نہیں ہے آپ کوئی پلاٹ نہیں خرید رہے بلکہ اس طرح آپ درست طریقے سے اپنی نئی اور خوشگوار زندگی کا آغاز کرتے ہیں۔ متھیرا نے کہا اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میں کتنی ماڈرن ہوں ،میں ہمیشہ اپنے بچوں کو نکاح کرنے پر زور دوں گی ۔

______________________________________

بیٹی کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، والد ملالہ

وزیر ہوابازی کے ایک بیان نے پی آئی اے کا اربوں روپے کا نقصان کر دیا
 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.