لوڈشیڈنگ پر جماعت اسلامی کا احتجاج کا اعلان
جماعت اسلامی خیبرپختونخوا نے صوبے بھر میں اتوار سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔ پشاور میں جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے امیر سینیٹر مشتاق احمد خان نے پریس کانفرنس کی۔مشتاق احمد خان نے اس موقع پر صوبے میں انتہائی حد تک لوڈشیڈنگ پر حکومت پر کھل کر تنقید کی۔ انہوں نےمزید کہا کہ ہمیں اپنے کوٹے کی بجلی نہیں دی جارہی ہے، صوبے میں انتہائی حد تک لوڈشیڈنگ کی گئی۔امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا نے یہ بھی کہا کہ صوبے بھر میں اتوار سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج ہوگا۔
___________________________________________________
فردوس عاشق اعوان نے پیپلزپارٹی کے ایم این اے کو آخر تھپڑ کیوں مارا؟