جاوید لطیف کی درخواست ضمانت منظور کرلی

0

جاوید لطیف کی درخواست ضمانت منظور کرلی

لاہور کی سیشن عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے رہائی کے لیے جاوید لطیف کو دو، دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔  خیال رہے کہ ن لیگی رہنما جاوید لطیف کے خلاف ریاست مخالف بیان دینے کا مقدمہ ہے۔ لاہور کی سیشن عدالت نے آج جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج حفیظ الرحمان نے جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ ایک روز قبل بھی جاوید لطیف کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر کل چار سماعتیں ہوئیں۔  خیال رہے کہ ریاست مخالف بیان دینے پر جاوید لطیف کو 27 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا۔

___________________________________________________

 واجد ضیاء کو ڈی جی ایف آئی اے کے عہدے سے ہٹادیا گیا

اصل چیئرمین نیب جاوید اقبال نہیں عمران خان ہے، مریم نواز

عمران خان کو کون دھمکیاں دے رہا ہے ؟ جانئے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.