سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی کورونا کے باعث طبیعت ناساز

0

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی کورونا کے

باعث طبیعت ناساز

سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی کورونا کے باعث طبیعت ناساز

ہوگئی، قاضی فائز عیسیٰ کو مسلسل کھانسی اور بخار کی شکایت ہے،ڈاکٹروں نے انہیں

علاج کیلئے نجی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے

سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی کورونا کے باعث طبیعت ناساز ہوگئی ہے۔

جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو علاج کیلئے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو مسلسل کھانسی اور بخار کی شکایت ہے۔ بتایا گیا ہے کہ

ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ہسپتال منتقل کرنے کا

فیصلہ کیا۔ اسی طرح 29 جولائی کو بھی کورونا وائرس کا شکار سپریم کورٹ آف

پاکستان کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا ڈاکٹرز نے 2 بار معائنہ کیا۔

عدالتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بولتے ہوئے

تکلیف کا سامنا ہے، وہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر گھر میں قرنطینہ کیئے

ہوئے ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو گزشتہ رات اسکین کیلئے ہسپتال بھی لے جایا

گیا، ان کی اہلیہ سرینا عیسیٰ کی طبیعت بھی گزشتہ روز بگڑ گئی تھی۔عدالتی ذرائع کا

کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے گزشتہ روز مسز سرینا عیسیٰ کا بھی معائنہ کیا۔جسٹس قاضی

فائز عیسیٰ نے آن لائن ڈھائی گھنٹے تک جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اٹینڈ کیا تھا۔عدالتی

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے بعد سے بولتے وقت سینے میں شدید دکھن شروع ہوئی

جس پر انہیں اسکین کیا گیا جبکہ مسز سرینا عیسیٰ کو ڈرپ کے ذریعے 2 بار دوا دی

گئی۔ خیال رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی اور ان کی اہلیہ مسز سرینا عیسی کورونا

ٹیسٹ مثبت آنے پر گھر میں قرنطینہ کیے ہوئے ہیں۔

___________________________________________________

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.