جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور انکی اہلیہ کورونا میں مبتلا

0

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور انکی اہلیہ کورونا میں مبتلا

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اوران کی اہلیہ سرینا عیسیٰ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اوران کی اہلیہ کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا اور ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق علاج جاری ہے۔

 

______________________________

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.