کابل :گاڑی سے ایئرپورٹ پر راکٹ داغے گئے

0

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گاڑی سے ایئرپورٹ پر راکٹ حملہ کیا گیا اور 6 راکٹ داغے گئے۔

تفتیشی حکام نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑی سے 6 راکٹ داغے گئے جن میں سے 5 ہوائی اڈے کی جانب گئے اور ایک راکٹ سے گاڑی تباہ ہوئی ہے۔

امریکا نے کابل ایئرپورٹ پر راکٹ حملے کی تصدیق کی اور امریکی عہدیدار نے بتایا کہ راکٹ میزائل ڈیفنس سسٹم سے روک دیے گئے ہیں۔

اس صورتحال سے متعلق مشیر قومی سلامتی، چیف آف اسٹاف نے امریکی صدر بائیڈن کو بریف کیا اور بتایا کہ ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن میں خلل نہیں پڑا۔

________________________________________________________________

پی ڈی ایم کا کراچی میں سیاسی قوت کا مظاہرہ ، تیاریاں مکمل

وزیرا عظم عمران خان نے اپنی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

پشاور میں عوام نے اپنی عدالت لگا کر چوروں کو الٹا لٹکا دیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.