’کابل زور بازو سے فتح کیا، پاکستان کا کردار نہیں‘ طالبان نے واضح کردیا، کشمیر پر بھی موقف دے دیا

0

کابل زور بازو سے فتح کیا، پاکستان کا کردار نہیں‘ طالبان نے واضح کردیا

______________________________________

 افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ سوویت دور سے پاکستان کے خلاف منفی پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ پاکستان افغانستان میں کوئی مداخلت نہیں کرتا، طالبان کے کابل فتح کرنے میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں ہے، کابل اپنے زور بازو سے فتح کیا ہے، پاکستان سے تعلقات کی بنیاد پراپیگنڈے پر نہیں اصولوں کی بنا پر ہوگی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کو مثبت رویہ اپنانا چاہیے۔ بھارت کو کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینا ہوگا، افغانستان کے عوام کشمیریوں کے شانہ بشنانہ کھڑے ہیں۔

نہوں نے واضح کیا کہ بھارت یا کسی بھی دوسرے ملک کو افغانستان کی داخلی پالیسی میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔ بھارت خطے  کا اہم ملک ہے، اس سے بھی اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن وہ منفی پراپیگنڈے سے باز رہے، بھارت افغان عوام کے مفادات کے مطابق اپنی پالیسی وضع کرے۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، اس کے خلاف افغان سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے، نہیں لگتا کہ اب پاکستان مخالف کوئی تنظیم افغانستان میں موجود ہے، اگر کسی تنظیم نے پاکستان میں گڑ بڑ کی کوشش کی تو اسے روکیں گے۔

طالبان ترجمان کا کہنا تھا یہ مناسب نہیں ہوگا کہ عالمی دنیا ہمیں تسلیم نہ کرے، دنیا افغان عوام کی خواہشات کا احترام کرے، ہمیں بڑی تعداد میں افغانوں کی حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا تجربہ اور قوت پہلے سے زیادہ ہوگئی ہے، حکومت سازی امریکی انخلا سے پہلے مکمل کرلی جائے گی، امید ہے کہ سب افغانستان کی بہتری کیلئے مل کر چلیں گے۔ 

__________________________________________________________________

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا ازخود نوٹس کے دائرہ اختیار کیلئے قائم بنچ پر اعتراض، چیف جسٹس پاکستان کو خط بھی لکھ دیا

پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر حساب برابر کر دیا

60 روز میں حلف نہ اٹھانے والے رکن کی نشست خالی ہوجائے گی، حکومت نے آرڈیننس جاری کردیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.