کراچی: پولیس مقابلے کے بعد 3 زخمی ڈاکو گرفتار

0

کراچی میں کورنگی نمبر 1 اور کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ہوئے پولیس مقابلوں کے بعد 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

شاہ فیصل کالونی،نیو سبزی منڈی اور جمالی گوٹھ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3 زخمی ہوگئے، جبکہ مائی کلاچی روڈ پر ٹریفک حادثے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

کورنگی نمبر 1 اور کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے مقابلے کے بعد 3 زخمی ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان عبدالستار،احتشام عرف بابا اور لاریب شامل ہیں، ملزمان سے پستول،موبائل فون،چھنی ہوئی رقم اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق شاہ فیصل کالونی میں ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار فیصل کو لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگیا، زخمی اہلکار پولیس ٹریننگ سینٹر سکرنڈ میں تعینات ہے

پولیس کے مطابق سپر ہائی وے سبزی منڈی کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے 45 سالہ عبدالخالق کو زخمی کر دیا۔

سپر ہائی وے جمالی گوٹھ میں آپس کے جھگڑے میں فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے 1 شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مائی کلاچی روڈ پر دو کاروں میں تصادم سے 4 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں عبدالمجید،صابر،فیاض اور اسماعیل خان شامل ہیں،  زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

__________________________________________________________________

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.