کراچی: فیکٹری میں آتشزدگی کا مقدمہ مالکان کیخلاف درج

0

کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا، مہران ٹاؤن میں واقع فیکٹری میں آتشزدگی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج ایف آئی آر میں فیکٹری کے مالکان، انتظامیہ اور سیکیورٹی کے عملے کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمہ قتل بالسبب کی دفعہ کے تحت سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں فیکٹری کے مالک علی مہتا، منیجر عمران زیدی، 2 سپر وائزروں ظفر اور ریحان اور چوکیدار سید زرین کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق فیکٹری میں ایمرجنسی صورتِ حال میں نکلنے کا کوئی راستہ نہیں تھا، جبکہ فیکٹری میں جانے کا ایک ہی راستہ تھا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ فیکٹری میں کوئی الارم سسٹم بھی موجود نہ تھا، چوکیدار سے تالا کھولنے کے لیے کہا گیا، عمارت ایسے بنائی گئی کہ ایمرجنسی میں کوئی باہر نہ نکل سکے۔

ایف آئی آر کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان میں سے تاحال کوئی گرفتار نہیں ہو سکا ہے۔

واضح رہے کہ واقعے میں 16 افراد جل کر اور دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 1 شخص بیٹے کی موت پر صدمے سے چل بسا۔

____________________________________________________________

امریکا کا افغانستان میں ڈرون حملہ،کابل ائیرپورٹ پرحملے کے ماسٹر مائنڈ کی ہلاکت کا دعویٰ

کروناوائرس،24گھنٹوں میں 4ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، اموات کتنی ہوئیں؟ جانئے

معاشی بہتری کے لئے حکومت کیا بڑے اقدامات کرنے جا رہی ہے وزیر خزانہ شوکت ترین نے ایک ایک چیز کھل کر بتا دی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.