کراچی: کورونا کیسز میں خطرناک اضافہ

0

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں خطرناک اضافہ ہوا ہے۔

شہرِ قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 21 اعشاریہ 23 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

محکمۂ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 650 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن کے نتیجے میں 138 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ادھر حیدر آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 439 ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

محکمۂ صحت کے مطابق حیدر آباد میں اس وقت 8 مریض کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

کورونا کیسز کی ملک بھر میں تمام صوبوں میں سب سے زیادہ شرح صوبۂ سندھ میں 5 اعشاریہ 9 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب کورونا کیسز کی شرح ایبٹ آباد میں 8 اعشاریہ 70 فیصد، پشاور میں 3 اعشاریہ 36 فیصد، میر پور آزاد کشمیر میں 2 اعشاریہ 63 فیصد، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2 اعشاریہ 50 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کورنا کیسز کی شرح فیصل آباد میں 2 اعشاریہ 30 فیصد، کوئٹہ میں 1 اعشاریہ 92 فیصد، لاہور میں 1 اعشاریہ 91 فیصد اور مردان میں 1 اعشاریہ 43 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

_________________________________________________________________

کراچی میں انقلاب برپا ہو گیا کراچی موبائل مارکیٹ سے شروع ہونے والا احتجاج پورے کراچی میں پھیل گیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.