کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 150 رنز کا ہدف دے دیا

0

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 25ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 150 رنز کا ہدف دیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بابر اعظم الیون 19 اعشاریہ 5 اوورز میں149 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور لاہور قلندرز کو150 رنز کا ہدف دیا۔

لاہور قلندرز کے زمان خان اور راشد خان کی بولنگ کے سامنے کراچی کے بیٹر کھل کر نہ کھیل سکے۔

کراچی کی طرف سے بابر اعظم 39، لوئس گریگوری 28 اور قاسم اکرم 26 کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے ہیں۔

لاہور قلندرز کی طرف سے زمان خان نے 16 اور راشد خان نے 17 رنز کے عوض 4،4 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ کی ٹاس کے لیے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور کراچی کنگز کے بابراعظم میدان میں اترے۔

ایونٹ میں کراچی کنگز اپنا 9واں میچ کھیل رہی ہے اسے 8 مقابلوں میں مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

لاہور قلندرز پی ایس ایل 7 میں اپنا 8واں میچ کھیل رہی ہے، یہ ٹیم 5 میچز میں فتح کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔

آج کے میچ میں کراچی کنگز کی حتمی الیون میں کپتان بابراعظم، شرجیل خان ، جو کلارک، لیوئس گریگوری، محمد نبی، روحیل نذیر، قاسم اکرم، عماد وسیم، کرس جورڈن، عثمان شنواری اور میر حمزہ شامل ہیں۔

لاہور قلندرز کی طرف سے عبداللّٰہ شفیق، فخر زمان، کامران غلام، محمد حفیظ، ہیری بروک، فل سالٹ، راشد خان، ڈیوڈ ویزے، شاہین شاہ آفریدی، حارث  روف اور زمان خان ٹیم کا حصہ ہیں۔

__________________________________________________________________

ہائی کورٹ نے محسن بیگ پر مبینہ تشدد کی انکوائری کا حکم دے دیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.