کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

0

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

سربراہ کراچی پولیس غلام نبی میمن کو عہدے سے ہٹا کر عمران یعقوب منہاس کو

تعینات کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کو عہدے

سے ہٹاکر اے آئی جی اسپیشل برانچ تعینات کردیا گیا ہے جب کہ عمران یعقوب منہاس

نئے پولیس چیف کراچی تعینات کردیے گئے ہیں۔ نئے پولیس چیف کی تعیناتی سے

متعلق نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

 غلام نبی میمن کو کراچی پولیس کے سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کی وجہ سامنے

نہیں آئی۔ یاد رہے کہ دو ماہ قبل وفاق نے کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کی خدمات

واپس مانگتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ کو خط لکھ دیا تھا۔ خط میں لکھا گیا تھا کہ

غلام نبی میمن کی خدمات انٹیلی جنس بیورو سے 22 مئی 2019ء کو سندھ حکومت

کے حوالے کی گئیں، غلام نبی میمن 16 سال سے سندھ کی جغرافیائی حدود میں

خدمات انجام دے رہے ہیں، گریڈ 22 میں ترقی کے لیے بھی ان کی خدمات وفاقی

حکومت کے حوالے کرنا فائدہ مند ہوگا۔

غلام نبی میمن کو کراچی پولیس چیف کے عہدے سے ہٹا کر اے آئی جی اسپیشل برانچ

تعینات کر دیا گیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کابل پہنچ گئے

آل پاکستان انجمن تاجران کا این سی او سی کے دفتر کے باہر دھرنا دینے کا اعلان

متحدہ عرب امارات جانے کے منتظر پاکستانیوں کے لیے انتہائی بُری خبر آ گئی

شہباز شریف کا ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر کی ماؤں کو خراج تحسین

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.