کراچی: وزیرِ اعظم عمران خان MQM کے مرکز پہنچ گئے

0

کراچی کے دورے پر آئے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان ایم کیو ایم پاکستان کے بہادر آباد میں قائم عارضی مرکز پہنچ گئے۔

اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک کے بعد اتحادیوں کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے عمران خان متحرک ہو گئے ہیں، اسی سلسلے میں وہ کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کرنے پہنچے ہیں۔

اس موقع پر ایم کیو ایم کے بہادر آباد میں واقع عارضی مرکز میں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے وزیرِ اعظم عمران خان کا استقبال کیا۔

کراچی میں وزیرِ اعظم عمران خان پی ٹی آئی کے ارکانِ سندھ اسمبلی سے بھی مشاورت کریں گے۔

وہ گورنر ہاؤس کراچی میں میں عوامی اجتماع میں شرکت اور خطاب بھی کریں گے۔

دورۂ کراچی کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان کی پیر پگارا سے ملاقات نہیں ہو سکے گی۔

جی ڈی اے کی رکنِ قومی اسمبلی سائرہ بانو نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ پیر پگارا کی طبیعت خراب ہونے کے باعث ملاقات نہیں ہو گی۔

__________________________________________________________________

ہر قیمت پر ڈی چوک پہنچ کر احتجاج کریں گے، بلاول بھٹو زرداری

یہ اپوزیشن کی آخری واردات ہوگی، وزیر اعظم

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.