کراچی شیر شاہ پراسرار دھماکہ یہ آسمانی آفت ؟

0

                                   آسمان سے بھاری چیزیں گرنے سے 3،2 خواتین زخمی

کراچی : پاک کالونی سمیت تین مقامات پر بھاری ٹکڑے گرنے کے واقعہ کی اصل حقیقت سامنے آگئی ، عینی شاہد نے بتایا میں سریا فیکٹری میں رولنگ مشین پھٹنے سے دھماکے کے بعد ٹکڑے فیکٹری کی چھت پھاڑ کر مختلف مقامات پر جاگرے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے تین علاقوں میں آہنی آلات گرنے کے واقعےکی تحقیقات جاری ہے، اردو خبریں کے زرائع کے مطابق

عینی شاہد کا کہنا ہے شیرشاہ میں سریا رولنگ مل میں فرائی وہیل مشین پھٹنے سے دھماکا ہوا ، جس کے بعد ٹکڑے فیکٹری کی چھت پھاڑ کر مختلف مقامات پر گرے، حادثے میں 2سے 3 خواتین بھی زخمی ہوئیں۔

عینی شاہد نے بتایا کہ دھماکے سے فیکٹری کے اندر بھی کافی نقصان پہنچا،ایک ٹکڑے کا وزن تقریبا 500 کلو ہے ،مشین 600آرپی ایم تک کام کرنے کی تھی۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ پاک کالونی کے حدود میں چوہدری ارشد کے گودام میں دھماکے کی اطلاعات ہیں، گھروں کے مکینوں کے بیانات قلمبند کرلئے گئے ہیں۔

یاد رہے کراچی کے علاقے شیرشاہ میں پراسرار واقعہ پیش آیا تھا،  جہاں آسمان سے کچھ بھاری چیزیں گریں، جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیاتھا ۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پاک کالونی اور سائٹ میں 3مختلف مقامات پربھاری چیزیں گریں، جس کے بعد بھاری آہنی اشیا زمین میں دھنس گئیں جبکہ واقعے میں میو شاہ قبرستان میں قبروں اور تین گھروں کی چھتوں کو نقصان پہنچا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.