کراچی: پولیس کے پہنچنے پر ڈکیت ATM فٹ پاتھ پر چھوڑ کر فرار

0

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں پولیس نے نامعلوم ملزمان کی بینک کا اے ٹی ایم ٹرک میں ڈال کر لے جانے کی کوشش ناکام بنا دی، ملزمان اے ٹی ایم فٹ پاتھ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

گزشتہ رات گلشنِ اقبال کے علاقے بلاک 3 میں ایک بینک کے اے ٹی ایم بوتھ میں مشکوک افراد کی اطلاع مدد گار ون فائیو پر موصول ہوئی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موبائل موقع پر پہنچی تو ملزمان فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اے ٹی ایم بوتھ کے باہر دیکھا گیا جبکہ ایک شہزور ٹرک بھی وہاں موجود تھا۔

ملزمان نے اے ٹی ایم بوتھ سے نکال کر شہزور ٹرک میں ڈال کر لے جانے کی کوشش کی تھی لیکن پولیس کے بروقت پہنچنے پر واردات ناکام ہو گئی اور ملزمان کو اے ٹی ایم فٹ پاتھ پر چھوڑ کر فرار ہونا پڑا۔

پولیس کے بر وقت پہنچنے پر ملزمان اے ٹی ایم اور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوئے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق پولیس نے اے ٹی ایم اور ٹرک تحویل میں لے لیا ہے، مشین کو بینک انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ بینک کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، گارڈ رات میں بینک کے اندر موجود ہوتا ہے،جس کا مؤقف ہے کہ اسے واردات سے متعلق علم نہیں ہوا، تاہم اس سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

__________________________________________________________________

پی ایس ایل7: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 205 رنز کا ہدف دے دیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.