لاہور: بحرین جانے کیلئے ایئرپورٹ پہنچنے والا مسافر گرفتار، ہیروئن برآمد

0

ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے کیلئے ہوائی اڈے آنے والے مسافر کے قبضے سے منشیات برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ 

اے ایس ایف کے عملے نے بحرین جانے والے مسافر سے 2.6 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کی۔ مسافر محمد فیصل رشید نے مذکورہ منشیات بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی، تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) حکام کے حوالے کردیا گیا۔

__________________________________________________________________

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

جڑانوالہ میں چرچ اور مسیحیوں پر حملے، امریکا کا اظہار تشویش

بلوچستان ہاؤس میں سابق ایم این اے کی اہلیہ پر حملے کا مقدمہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.