لاہور: دفعہ 144 اور ریلی نکالنے سے روکنے کیخلاف درخواست دائر

0

لاہور: تحریک انصاف کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ اور ریلی نکالنے سے روکنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔
لاہور(اردوخبریں نیوزڈیسک )  لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں دفعہ 144 کے نفاذ کو چیلنج کیا گیا ہے۔درخواست میں حماد اظہر نے مؤقف اپنایا کہ غیرقانونی طور پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے دفعہ 144 نافذ کی ہے جبکہ ان کا یہ اختیار نہیں تھا، حکومت اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری جانبدارانہ کردار ادا کررہے ہیں۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ’30 اپریل کو الیکشن ہونے ہیں جس کے حوالے سے پہلی بار ریلی نکالی جارہی تھی مگر ریلی کے شرکا کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اسے روکنے کی کوشش بھی کی گئی۔‘حماد اظہر نے درخواست میں کہا کہ ’عدالت دفعہ 144 کے نفاذ کو کالعدم قرار دے اور حکم دے کہ ریلی کو شرکا کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانے سے یہ بھی استدعا کی جارہی ہے کہ آج ہی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کروایا جائے۔

__________________________________________________________________

کے پی میں انتخابات سے متعلق گورنر ہاؤس میں اجلاس بے نتیجہ ختم

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.