لاہور کے طالب علم کی سوشل میڈيا پر شرارت، امریکی انٹیلی جنس ادارے متحرک

0

لاہور میں بیٹھے طالب علم کی جانب سے سوشل میڈيا پر شرارت کرنے پر امریکا میں بیٹھے انٹیلی جنس ادارے متحرک ہوگئے۔

نجی کالج کے طالب علم نے کلاس روم میں پستول کی ویڈیو سوشل میڈيا پر شيئر کی، امریکی انتظامیہ نے انٹرپول کے ذریعے ایف آئی اے سے رابطہ کرلیا۔

امریکی انتظامیہ نے خدشہ ظاہر کردیا کہ لڑکا کالج میں فائرنگ کرکے طلبا کو مارے گا۔

انٹرپول سے فوری کارروائی کی کال کے بعد ایف آئی اے نے ایکشن  لیتے ہوئے طالب علم کو گرفتار کرلیا۔

طالب علم  سے برآمد ہونے والا پستول جعلی نکلا، ایف آئی اے نے اپنی کارروائی کی رپورٹ انٹرپول کے ذریعے امریکی انتظامیہ کو بھجوادی ہے۔

_____________________________________________________________

گوجرہ: موٹروے زیادتی کیس کا دوسرا ملزم بھی گرفتار کرلیا، ڈی ایس پی میاں وقار

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کا اضافہ

وزیراعظم عمران خان کی ارکان اسمبلی کو حلقوں میں زیادہ وقت گزارنے کی ہدایت

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.