لانڈھی لیبر اسکوائر 2 گروپوں کے درمیان جھگڑا 1 شخص جاں بحق 3 افراد زخمی

0

 لانڈھی لیبر اسکوائر 2 گروپوں کے درمیان جھگڑا 1 شخص جاں بحق 3 افراد زخمی

ملیر تھانہ سکھن کے حدود لیبر اسکوائر میں

مری برادری اور قاری سجاد تنولی کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ  1 شخص جاں بحق 3 افراد زخمی

ملیر کے علاقے لیبر اسکوائر میں مری برادری اور قاری سجاد گروپ میں 30 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ رہا جسکے نتیجے میں 1 افراد جانبحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے

تفصیلات کے مطابق تھانہ سکھن کے حدود لیبر اسکوائر میں معمولی بات پر جھگڑے میں جدید اسلحہ کا استعمال 30 منٹ کی فائرنگ میں مری برادری کے نوجوان مولا بخش مری ، جاڑا خان مری ، عارف مری ، اور راہگیر شدید زخمی  جبکے زخمی ہونے والا نوجوان عارف مری زخموں کے تاب نا لاتے ہووے انتقال کرگئے جسکے بعد کشیده صورتحال میں تھانہ سکھن پولیس سمعیت تمام ضعلی ملیر کی پولیس و رینجرز  کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی

جبکے ہلاکت کی خبر سنتے ہی مری برادری کے افراد مشتعل ہوگئے جسکے بعد قاری سجاد و برادرز عمران شاہ ، شوکت تنولی ، صدام و دیگر فرار ہوگئے اس ہی دوران ایس پی ملیر سنگار ملک بھی جائے گا وقوعہ پر پہنچ گئے

ایس پی ملیر سینگار ملک نے قاری سجاد تنولی کے ڈیرے ، اور گھروں پر ریڈ کرتے ہووے 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ ایس پی ملیر نے تمام پولیس کو جائے وقوعہ پر ہی نافذ رہنی کا حکم دیا مری برادری کی مدعیت میں تھانہ سکھن میں قاری سجاد و دیگر کے خلاف مقدمہ درج –

بعدازہ ایس۔ایچ۔او سکھن غیور احمد نے قاری سجاد تنولی کو ان کے اپنے  ہوٹل سے حراست میں لے کر بکتر بند گاڑی میں تھانہ سکھن  منتقل کردیا—

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وزیراعظم کا ملک بھر میں دبئی اور نیویارک کی طرز کی اونچی عمارتیں بنانے کا فیصلہ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پر نامعلوم افراد کا مبینہ حملہ

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں مشترکہ وزیراعظم اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر لانے کا فیصلہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.